ایک لاکھ روپے میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والا 16افراد پر مشتمل پہلا قافلہ سعودی عرب روانہ

فلاحی تنظیم فیضانِ طیبہ فائونڈیشن کی جانب سے 50سال سے زائد عمر مستحق افراد کو عمرہ کرایا جائے گا

جمعہ 8 دسمبر 2023 12:10

پھولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2023ء) ایک لاکھ روپے میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والا 16افراد پر مشتمل پہلا قافلہ سعودی عرب روانہ ہوگیا۔فلاحی تنظیم فیضانِ طیبہ فائونڈیشن کے چیئرمین حاجی خالد محمود کی جانب سے یہ پیکج 50سال سے زائد عمر مستحق افراد کو دیا جارہا ہے ۔ فلاحی تنظیم کی کاوش سے ایک لاکھ روپے میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے 16 افراد سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تنظیم کے کارکنان نے عمرے کی سعادت کیلئے منتخب ہونے والے افراد کو پھولوں کے ہار پہنا کر انہیں رخصت کیا۔ بتایا گیاہے کہ فیضانِ طیبہ فائونڈیشن کے چیئرمین حاجی خالد محمود نے زائرین کے سعودی عرب پہنچنے پر خود ان کا استقبال کیا اور انہیں تحائف دئیے۔ا نہوںنے کہا کہ 50سال سے زائد عمر کے مستحق بزرگوں کے لیے یہ سستا پیکج نا صرف پاکستان بلکہ افغانستان اور بھارت کے لیے بھی شروع کیا جاچکا ہے اور وہاں کے بزرگ بھی اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔پہلا گروپ 29دسمبر کو واپس پاکستان پہنچے گا۔