جانوروں کے مہلک وبائی امراض کے تدارک کےعنوان سے پشاورمیں ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 8 دسمبر 2023 15:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2023ء) جانوروں کی متعدی اورمہلک وبائی امراض کے تدارک بذریعہ ویکسین کےعنوان سے ایک روزہ ورکشاپ کا پشاومیں نعقاد کیا گیا، ورکشاپ کا اہتمام محکمہ لائیو سٹاک خیبر پختونخوا اورترکیہ کی ادویہ ساز کمپنی اور اورین گروپ کے باہمی اشتراک سے کیا گیا ،ورکشاپ میں ڈی جی ماہی پروری خسروکلیم، ڈائریکٹر لائیوسٹاک ریسرچ ایند ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر اقبال خٹک، ڈالویٹ کمپنی کے ایم ڈی ڈاکٹر حسین زنگین اور دیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی، اس موقع پرڈائریکٹرجنرل لائیو سٹاک ڈاکٹرعالم زیب مہمند نے اپنے خطاب میں ورکشاپ منتظمین بالخصوص ڈالویٹ کمپنی کےایم ڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عالیہ برسوں کے دوران جانوروں کی بیماریوں سے ہونے والے معاشی نقصانات ملکی اوربین الاقوامی معیشت پربرے اثرات مرتب کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مقامی اورمحدود پیمانے پر تیار ہونے والی ویکسین کے استعمال اور بین الاقوامی کمپنیوں اوراداروں کے تعاون سے ان بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے، ڈالویٹ کمپنی کے مینیجر یاسر وزیرنے اپنی کمپنی کی7مختلف اقسام کی تیار کردہ ویکسین پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سال 2012 میں میں گانٹھ والی بیماری(ایل ایس ڈی ) پہلی بار وبائی شکل میں وقوع پذیر ہوئی جس کے تدارک کے لیے تیار کردہ ویکسین سال 2021-22کے دوران پاکستان میں وبائی شکل اختیال کرنے والی ایل ۔

ایس۔ ڈی بیماری کے تدارک میں مدد گار ثابت ہوئی، محکمہ لائو سٹاک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اسد علی شاہ نے بین الاقوا می سرحدات عبور کرنے والی بیماریوں اور پاکستان پر ان کے ممکنہ اثرات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربالخصوص خیبرپختونخوا میں تین نڑی بیماریاں بشمول منہ کھر( ایف ایم ڈی ) کاٹا ( پی پی آر)اور گانٹھ والی بیماری( ایل ایس ڈی ) مقامی معیشت اور زمینداروں کے لیے کافی نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں تاہم محکمہ لائیو سٹاک کی بروقت منصوبہ بندی اورمختلف بین الاقوامی اداروں بشمول ایف اے او ،یو ایس اے ڈی ، اے آر پی آئی اے ایچ روس اور ڈولویٹ کے تعاون سے بیماریوں کے تدارک اور ممکنہ نقصانات میں نمایاں کمی آئی ہے، لائیو سٹاک ویلفئر ایسوسی ایشن کے صدر آصف آعوان نے محکمہ لائیوسٹاک کی کاوشوں کو سراتے ہوئے کہا کہ ویکسین کی بروقت دستیابی اور کم لاگت پر فراہمی کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کی مدد سے مقامی پلانٹ لگانے کی ضرورت ہے،ورکشاپ میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سر بلند خان نے ترکیہ کمپنی کے نمائندوں اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔