عمرکوٹ میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

جمعہ 8 دسمبر 2023 16:40

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2023ء) سماجی تنظیم سکار ویلفیئر آرگنائزیشن عمرکوٹ نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے تعاون سے تھر انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز عمرکوٹ میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیاجس میں اداروں اور سرکاری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر سکار ویلفیئر آرگنائزیشن عمرکوٹ ایڈووکیٹ محمد بخش کنبھر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال 9 دسمبر کو کرپشن کے خاتمے کا عالمی دن منایا جاتا ہے، رشوت ستانی سے بچانے کے لیے عام لوگوں میں شعور پیدا کیا جائے، بہتر حکمرانی، احتساب اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے 190 ممالک نے رشوت ستانی کے خاتمے کے کنونشن پر دستخط کییہیں اس سال انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کا تھیم بدعنوانی کے خلاف متحد اور پائیدار مستقبل کے لیے ماحولیاتی تبدیلی ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں پانچویں نمبر پر سیلاب، زلزلے اور خشک سالی ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہوتی ہے، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر تھر انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز عمرکوٹ شوکت سومرو نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رشوت ایک مہلک بیماری ہے جس نے تمام ممالک کو متاثر کیا ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستانی قوم کرپشن میں 180 ممالک میں 140 ویں نمبر پر ہے، رشوت کو انگریزی زبان میں بین الاقوامی سطح پر کرپشن کہا جاتا ہے، کرپشن ذاتی فائدے کے لیے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کا نام ہے، چھوٹے رینک کے ملازمین کرپشن میں ملوث ہیں، پرائیویٹ اداروں اور نیم سرکاری اداروں میں بھی کرپشن کا رجحان عام ہے، سرکاری نوکریاں حاصل کرنا، تحائف کی شکل میں رقم دینا، رشتہ داروں کی سفارش، سماجی اثر و رسوخ اور جذب، ٹیکس نہ دینا، عام لوگوں کے حقوق، اس موقع پر نوجوان رہنما نے مزید کہا کہ پولیس، صحت، سڑکیں، تعلیم، ریونیو، واپڈا اور دیگر محکموں میں کرپشن عام ہے، جس کی وجہ سے اداروں کی کارکردگی بھی کرپشن میں شامل ہے، سماجی انصاف نہ ہونے کی وجہ سے غریب لوگ بہت مشکلات کا شکار ہیں، اس موقع پر ویمن پولیس آفیسر مہناز اعوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہریش کمار کھتری، سروپ چند مالہی ممبر ڈی ڈی ایم اے نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر عمران، سہیل، لتا فضیلہ، رمیش کمار کلال، مینھل بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔