جماعت اسلامی نے مظفر گڑھ میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

جمعہ 8 دسمبر 2023 16:50

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2023ء) ضلع مظفرگڑھ میں جماعت اسلامی نے عوامی پریس کانفرنس کے ذریعے 63 روزہ انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ جے آئی یوتھ کے مرکزی صدر رسل خان بابر نے مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے جماعت اسلامی کی انتخابی مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعت اسلامی کے شہری حلقہ این اے 175 سے نامزد امیدوار رانا محمد افضل اور صوبائی امیدواروں رانا عمر دراز فاروقی اور پروفیسر افتخار ہاشمی نے بھی عوامی پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ انتخابی مہم شروع کرنے پر پارٹی کارکنوں نے جماعت اسلامی کے منشور سے متعلق پمفلٹس بھی شہریوں میں تقسیم کیے۔