بہاولنگر،ضلعی پولیس کی ماہ نومبر کی کار گزاری

کل 1186مقدمات درج،651ملزمان گرفتار، 293مجرمان اشتہاری،196عدالتی مفروران گرفتار

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 8 دسمبر 2023 17:16

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2023ء) ضلعی پولیس کی ماہ نومبر  کی کار گزاری،کل 1186مقدمات درج،651ملزمان گرفتار، 293مجرمان اشتہاری،196عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اورکل2کروڑ16 لاکھ 69ہزارسے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خاں کی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث 651ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں2کروڑ16لاکھ69 ہزارسے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔خطرناک 02گینگز کو ٹریس کر کے 05 ملزمان کو گرفتار کیا اور ملزمان کے قبضہ سے 38لاکھ کی برآمدگی کی ۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے61ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 04 رائفلیں،7بندوقیں /رپیٹر، 50پسٹل،01ریوالور،اور 252روند/کارتوس برآمد کیے۔

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے103ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 38کلو755گرام چرس ،2کلو280گرام ہیروئن،2037لیٹر شراب،206لیٹر لہن اور10چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئےAکیٹیگری کے 18اور Bکیٹیگری کے293مجرمان اشتہاری اور196عدالتی مفروران گرفتار کئے۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے16مقدمات کا اندراج کرکے 45ملزمان کو گرفتار کیا۔ ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس  اسٹیشن پر دیں۔