بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر

جمعہ 8 دسمبر 2023 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2023ء) لیسکوکے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ریجن بھر میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) کے زیرنگرانی جی ایس او کی ٹیمیں سالانہ مرمتی اور ترقیاتی کاموں کے علاوہ بھی سسٹم کو مکمل طور پر مستحکم اور مضبوط رکھنے کے لئے بے شمار کام سر انجام دے رہی ہیں۔

جی ایس او سرکل کی ٹیموں نے رواں سال کے ماہ نومبر میں لیسکو کے 132کے وی سسٹم کے جو مرمتی کام سر انجام دئیے ان میں 11KV 16 نئے فیڈرز نکالے گئے،کرنٹ ٹرانسفارمر کی تبدیلی،11KVلائٹنگ اریسٹرز کی تبدیلی،132KVلائٹننگ اریسٹر ز کی تبدیلی،بیٹری بنک کی تبدیلی،اوورکرنٹ ریلے کی تبدیلی، 11KVنئے پینلز نصب کئے گئے،10تھرمو ویژن ہاٹ سپاٹ اٹینڈ کئے، ڈسک انسولیٹر کی واشنگ،خراب ڈسک انسولیٹر کی تبدیلی،جمپرز کی تبدیلی، کنڈکٹر کی مرمت اورتبدیلی،ٹرانسمیشن لائن پر امپورٹ /ایکسپورٹ میٹرز کی تنصیب،11کے وی ان کمنگ اور آٹ گوئنگ پینلز کی تبدیلی،ٹرانسمیشن لائن اور ٹرانسفارمرز پر انتہائی اہم خرابیوں کی نشاندہی اور ان کا تدارک، کنٹرول روم اور اس میں موجود پینلز کی صفائی، اور اس کے علاوہ ان گھروں کو نوٹس بھجا گیا جو کہ 132Kvلائن کے نیچے غیر قانونی طور بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف انجینئر او اینڈ ایم(ٹی اینڈ جی)کا کہنا ہے کہ سسٹم کی بہتری کے لئے کام جاری ہیں جس پر لیسکو انتظامیہ تمام فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :