مونس الٰہی کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل 15 دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر

جمعہ 8 دسمبر 2023 18:17

مونس الٰہی کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل 15 دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2023ء) سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کے رہنما مونس الٰہی کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل 15 دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دی۔عدالت عظمیٰ کے جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 15 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔ایف آئی اے نے مونس الٰہی پر ایف آئی آر ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔سپریم کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ۔سپیشل جج سینٹرل لاہور نے مونس الٰہی کے خلاف ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کر دیا تھا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی آر خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔