پنجاب میں آئندہ چار ماہ کیلئے 125 ارب کا ترقیاتی فنڈ جاری

لاہور کو ترقیاتی بجٹ کی مد میں 11 ارب دئیے جاچکے ہیں:پی اینڈ ڈی بورڈ

جمعہ 8 دسمبر 2023 20:51

پنجاب میں آئندہ چار ماہ کیلئے 125 ارب کا ترقیاتی فنڈ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) آئندہ چار ماہ میں صوبے کی ترقی پر نگران حکومت کی ترجیحات میں مزید پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ پنجاب میں آئندہ چار ماہ کے لیے 125 ارب کا ترقیاتی فنڈ جاری کر دیا گیا۔ پی اینڈ ڈی بورڈ کے مطابق نگران حکومت کی منظوری پر محکموں کو 125 ارب روپے دئیے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور کو ترقیاتی بجٹ کی مد میں 11 ارب دئیے جاچکے ہیں۔ لاہور میں ڈویلپمنٹ کے لیے آئندہ چار میں ماہ 33 ارب روپے خرچ ہونگے۔نگران حکومت کے آئندہ چار ماہ کے بجٹ کی منظوری پر فنڈ کا اجرا کیا گیا۔فنڈز کا 60 فیصد حصہ روڈ سیکٹر کی سکیموں کو دیا گیا ہے۔پنجاب میں یکم نومبر سے اب تک فنڈ کے استعمال کی شرح 8 فیصد رہی ہے۔