ضلعی انتظامیہ کا شہرمیں چیل گوشت کی روک تھام کے لئے بڑا فیصلہ

جمعہ 8 دسمبر 2023 20:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) شہر میں چیل گوشت کی روک تھام کے لئے اقدامات ،سرکار نے چیل گوشت کی روک تھام کے لئے بڑا فیصلہ کر دیا ،شہر میں خطرناک پرندے چیل کو مارنے کر مردہ حالت میں لانے پر ایک ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور نے چیل کو مارنے کی حکمت عملی اپنانے کے لئے تجاویز طلب کر لیں ،لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022کے سیکشن 140اے کے تحت مراسلہ جاری کیا گیا ۔

ہوا میں اڑنے والے خطرناک پرندے چیل کو مارکر مردہ لے کر انے والے کو 1ہزار روپے بطور انعام دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ میٹروپولیٹن آفیسر فنانس کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں رقم مختص کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ متعلقہ انفورسمنٹ انسپکٹر اور ایم او ریگولیشن کی تصدیق کے بعد رقم کا اجراء کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی تجویز کے مطابق انسانی جان محفوظ بناتے ہوئے ہوا میں اڑنے والے پرندہ چیل کو مارنے کے لئے ہوائی فائر کیا جا سکتا ہے ۔

گوشت کے ٹکڑوں کو بلڈنگ ،ریسٹورنٹ، ہوٹل ،چھت پر پھنکنے کی صورت میں سیل کیا جائے گا۔شہر کی حدود میں متعلقہ زونل افسیر ریگولیشن چیل اور گوشت کا ریکارڈ مرتب کرنے کا ذمہ دار ہو گا۔متعلقہ انفورسمنٹ انسپکٹر بائی لاز کے مطابق گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا مجاز ہو گا۔ گوشت فروخت کرنے والوں کو کار سرکار مداخلت پر 188کے تحت ایف ائی ار کا اندارج کروایا جائے گا۔ تجاویز ایڈمنسٹریٹر لاہور کو منظوری کے لئے بھجوا دی گئیں،ایڈمنسٹریٹر کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔