مانگا منڈی کے علاقے میں ورکر کاٹن مشین کی زد میں آکر جاںبحق

جمعہ 8 دسمبر 2023 22:48

مانگا منڈی کے علاقے میں ورکر کاٹن مشین کی زد میں آکر جاںبحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) مانگا منڈی کے علاقے میں ورکر کاٹن مشین کی زد میں آکر جاںبحق ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مانگا منڈی میں کام کرتے ورکر کی قمیض مشین میں آگئی جس کی وجہ سے وہ خود بھی مشین کی زد میں آگیا ۔

(جاری ہے)

متاثرہ شخص کی شہ رگ کٹ گئی جس کی وجہ سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :