الیکشن کمیشن کے کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی چیئرمین زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے

جمعہ 8 دسمبر 2023 22:57

الیکشن کمیشن کے کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی چیئرمین زندہ باد کے نعرے گونج ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) الیکشن کمیشن کے کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی چیرمین زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں دائر دارخواستوں کی سماعت کے موقع پر جب درخواست گزار اکبر ایس بابر کی جانب سے کمیشن کو فراہم کی جانے والی دیڈیو کلپ بڑی سکرین پر چلائی گئی تو ویڈیو میں موجود پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین زندہ باد سمیت دیگر نعرے لگائے گئے جو کئی منٹوں تک کورٹ روم میں چلتے رہے اس موقع پر ممبر کے پی نے کہادرخواست گزار اکبر ایس بابر سے استفسار کیا کہ آپ ہمیں یہ دیڈیو کیوں دکھا رہے ہیں جس پر اکبر ایس بابر نے کہاکہ میں بطور ثبوت ویڈیو دکھا رہا ہوں۔

۔۔اعجاز خان