سندھ حکومت کا محکمہ اوقاف کی تمام مساجد میں خواتین کے نماز پڑھنی کے لئی علیحدہ جگہ مختص کرنے کا فیصلہ

جمعہ 8 دسمبر 2023 23:18

سندھ حکومت کا محکمہ اوقاف کی تمام مساجد میں خواتین کے نماز پڑھنی کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) سندھ حکومت نے محکمہ اوقاف کی تمام مساجد میں خواتین کے نماز پڑھنی کے لئی علیحدہ جگہ مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس سلسلے میں وزیر قانون و اوقاف محمد عمر سومرو کی صدارت میں سیکریٹری اوقاف کے دفتر میں محکمہ اوقاف کااجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری اوقاف منور مہیسر، ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ اوقاف اور دیگر افسران شریک ہوئے،اجلاس میں افسران کی مساجد، مدارس کی رجسٹریشن اور خواتین کے نماز پڑھنے کے لیے علیحدہ جگہ مختص کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

نگراں وزیرقانون و اوقاف محمد عمر سومرو نے اجلاس میں سیکریٹری اوقاف کو ہدایت کی کہ محکمہ اوقاف سندھ کی 77 مساجد میں خواتین کے لیے علیحدہ جگہ نماز پڑھنے کے لیے مختص کی جائے اور سرکلر نکالا جائے اور اس سے متعلق انگریزی، اردو، سندھی اور گجراتی زبانوں میں آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

عمر سومرو کا احکامات دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کے تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مساجد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے،محکمہ اوقاف دیگر متعلقہ محکموں سے ملکر مساجد اور مدارس کو رجسٹرڈ کریں۔

وزیر اوقاف عمر سومرو کا کہنا تھا کہ محکمہ اوقاف، مذہبی امور، تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورتی عمل شروع کرے، علمائے کرام سے مشاورت کرکے مدارس میں تکنیکی مہارت کے پروگرام اور آئی ٹی کورسز بھی متعارف کروائے جائیں. اجلاس میں سیکریٹری اوقاف منور علی مہیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں 8903 مدارس رجسٹرڈ کئے ہیں، مزید مساجد اور مدارس کو رجسٹرڈ کرنے پر کام ہورہا ہی

متعلقہ عنوان :