\قصور، تیز رفتار کوسٹر الٹ جانے سے 9افراد زخمی

جمعہ 8 دسمبر 2023 20:35

۷قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) قصور کے نواح میں تیز رفتار کوسٹر الٹ جانے سے 9افراد زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق،کوسٹر نمبریLWC-4741لاہور سے قصور آ رہی تھی کہ جب وہ بائی پاس گول چکر فیروز پور روڈ قصورکے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ سے ٹکر ا کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں سُوا آصل کا رہائشی 36سالہ شاہ زیب ولد اسلم ، چونگی امر سدھو لاہور کا رہائشی 25سالہ عظیم بخش ولد ارشد ،بنک سٹاپ کا رہائشی 32سالہ اشفاق ولد صادق سمیت 9افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو بُلھے شاہ ہسپتال قصور پہنچا دیا گیا پولیس مصروف کاروائی ہی