ٰسنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

ڈاکٹر عثمان انور نے 07 مزید ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر، میڈیکل اخراجات کیلئے 12 لاکھ روپے جاری کر دئیے

جمعہ 8 دسمبر 2023 20:40

م*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس اورانکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 07 مزید ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر، میڈیکل اخراجات کیلئے 12 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ پی کے لانگری مزمل عباس کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ روپے جاری کئے گئے، اے ایس آئی محمد میزان کو اہلیہ کے کیسز کے علاج کیلئے 02 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے، لاجسٹکس برانچ کے سینئر کلرک محمد ندیم کو بیٹے کے عارضہ قلب کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے، اے ایس آئی محمد ہارون کو بلڈ کینسر کے علاج کیلئے 01 لاکھ 31 ہزار روپے دئیے گئے، ٹیلی ٹرانسپورٹ کے سب انسپکٹر ظہور احمد کو آنکھوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے، فیصل آباد کے کانسٹیبل سخاوت علی کو میڈیکل اخراجات کی مد میں 01 لاکھ روپے دئیے گئے، اسی طرح سپیشل برانچ کے انسپکٹر ناصر پرویز کو ٹانگ کے آپریشن کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس بالخصوص کانسٹیبلان کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صحت کے مسائل سے دوچار افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ کسی بھی عارضہ صحت سے دوچار پولیس ملازم یا اسکے اہلخانہ کو بیماری کے خلاف جنگ میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اضلاع سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر سے متعلقہ کیسز کے دستاویزات مکمل کرکے سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں تاکہ ان پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملازمین کو ہر ممکن ریلیف دیا جائی

متعلقہ عنوان :