جناح ہائوس پر حملہ کرنے والوں کو جواب تودینا پڑے گا،مریم اورنگزیب

ہفتہ 9 دسمبر 2023 12:52

جناح ہائوس پر حملہ کرنے والوں کو  جواب تودینا پڑے گا،مریم اورنگزیب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کی رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جناح ہائوس پر حملہ کرنے والوں کو جواب تودینا پڑے گا، دہشتگری کے مقدمے بنانے والا سابق چیئرمین پی ٹی آئی خود سانحہ نو مئی کا ملزم ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم پر یہ مقدمہ اس وقت بنایا گیا جب ہم نے بتایا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی خود 190ملین پائونڈ کا ڈاکہ مار کر چلا گیا جو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے، ان سب نے خو ہی لوٹ مار کی اورپھر پوچھتے ہیں کہ ملکی معیشت کیسے خراب ہو ئی۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کرسی کا غلط استعمال کرتے ہوے پیسے اکٹھے کئے، سائفر جیسے حساس معاملات پر کھیل کھیلا گیا،نو مئی کو شہدا کی یادوں کو جلایا گیا ۔ لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام محمد نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنائیں گے، ملک 2017کی طرح معاشی استحکام حاصل کرے گا۔