Live Updates

ہمارے اوپربغاوت کے مقدمات بنائے گئے ،پانچ منٹ دیر سے پہنچنے پر ضمانت خارج ہو جاتی تھی،جاوید لطیف

ہفتہ 9 دسمبر 2023 12:52

ہمارے اوپربغاوت کے مقدمات بنائے گئے ،پانچ منٹ دیر سے پہنچنے پر ضمانت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہمارے اوپربغاوت کی بنیاد پر مقدمات بنائے گئے،پانچ منٹ عدالت دیر سے پہنچنے پر ضمانت خارج ہو جاتی تھی مگر عمران خان کیلئے خصوصی رعایت دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو190ملین کھا جائے وہ صادق اور امین اور جنہوں نے پاکستان کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا وہ غدار ٹھہرے ، جنہوں نے بگاڑ پیدا کیا انہیں جیل میں سب کچھ فراہم کیا جارہا ہے ،ہمارا موقف ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے ۔

جاوید لطیف نے کہا کہ اب نواز شریف کی قیادت میں (ن)لیگ ہی ملک کو معاشی و سیاسی بحران سے نکالے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات