فواد چوہدری کے خلاف اینٹی کرپشن میں درج مقدمے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

سابق وفاقی وزیر نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے زمینوں کی خریداری میں بے شمار کرپشن کی،اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کروڑوں کی رشوت لے کر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو فائدہ پہنچایا۔مقدمے کا متن

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 9 دسمبر 2023 12:31

فواد چوہدری کے خلاف اینٹی کرپشن میں درج مقدمے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2023ء) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف غیر قانونی خریداری اور کرپشن پر اینٹی کرپشن میں درج مقدمے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف 29 نومبر کو اینٹی کرپشن راولپنڈی نے مقدمہ درج کیا تھا۔اینٹی کرپشن جہلم سرکل نے فواد چوہدوری کی کرپشن پر پہلے بھی انکوائری کی تھی۔ فواد چوہدری کے خلاف درج ہونے والے مقدمے کے مطابق سابق وفاقی وزیر نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے زمینوں کی خریداری میں بے شمار کرپشن کی ہے۔

جی ٹی روڈ دینہ کے مقام پر پرل گلوبل ہاوسنگ سوسائٹی میں کروڑوں روپے کی رشوت وصول کی۔ سابق وفاقی وزیر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے رشوت لے کر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو فائدہ پہنچایا۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے اپنے فرنٹ میں شیرباز کے ذریعے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے رقم وصول کی۔28 نومبر2023ء کو بتایا گیا تھا کہ لاہورنیب نے سابق وفاقی وزیرفواد چدہدری کیخلاف ایک اور انکوائری شروع کردی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق فواد چودھری کے خلاف اثاثہ جات بنانے کی شکایات موصول ہوئیں۔فواد چوہدری کیخلاف موصول شکایات کا جائزہ لیا جائیگا۔فواد چوہدری کیخلاف شکایت پر ڈی جی نیب نے ویری فکیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ نیب کو موصول شکایت میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چوہدری بے نامی اثاثے بنا رکھے ہیں۔شکایت گزار نے بے نامی اثاثوں کی تفصیلات بھی درج کی ہیں۔نیب لاہور کے مطابق کسی بھی شکایت کے موصول ہونے کے بعد اسکی ویری فکیشن کی جاتی ہے۔ویری فکیشن میں شواہد کو دیکھ کر تحقیقات شروع، کی جاتی ہیں۔ایڈووکیٹ ظفر مانگٹ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری تمام اثاثوں ڈکلیئر کر رکھے ہیں، فواد چوہدری کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔