2018 میں ایک لاڈلہ بنایا گیا، 2024 میں لاڈلہ نہیں چلے گا، مراد علی شاہ

اس بار عوام کی رائے چلے گی، ہم کبھی لاڈلہ بن کر نہیں آئے، تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے،سابق وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 9 دسمبر 2023 14:23

2018 میں ایک لاڈلہ بنایا گیا، 2024 میں لاڈلہ نہیں چلے گا، مراد علی شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) سابق وزیراعلیٰ سندھ اورپاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 2018 میں ایک لاڈلہ بنایا گیا تھا لیکن 2024 میں لاڈلہ نہیں چلے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی مراد علی شاہ نے کہا کہ اس بار عوام کی رائے چلے گی، ہم کبھی لاڈلہ بن کر نہیں آئے، تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ نیب کبھی ن لیگ کیلئے ڈرانا خواب ہوا کرتا تھا، اب نیب اور نواز شریف ایک پیج پر ہیں، سب کے جھوٹے کیسز ختم ہونے چاہئیں۔