سانحہ 9 مئی، سابق چیئرمیں پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں9جنوری تک توسیع

ہفتہ 9 دسمبر 2023 15:22

سانحہ 9 مئی، سابق چیئرمیں پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2023ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ نو مئی کے الزام میں سابق چیئرمین تحریک انصاف کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان سمیت اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں 9جنوری تک توسیع کردی گئی۔انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز سماعت پر علیمہ خان اور عظمی خان عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئیں اور اپنی حاضری لگائی جبکہ اسد عمر کی طرف سے حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی ۔

دوران سماعت ملزمان کے وکیل رانا مدثر عمر پیش نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ یہ محض سیاسی مقدمات ہیں جن میں درخواست گزار کے خلاف کوئی ثبوت نہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ آئندہ تاریخ پر پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے ۔عدالت نے وکلا کو حتمی دلائل کیلئے طلب کر تے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 9جنوری تک توسیع کر دی۔