سردی کا جواز بناکر انتخابات ملتوی کرنے کا مؤقف درست نہیں،الیکشن کمیشن

ہفتہ 9 دسمبر 2023 16:22

سردی کا جواز بناکر انتخابات ملتوی کرنے کا مؤقف درست نہیں،الیکشن کمیشن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ سردی کا جواز بناکر انتخابات ملتوی کرنے کامؤقف درست نہیں ،ملک میں سیکیورٹی سے متعلق صورتحال بھی تسلی بخش ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ الیکشن کمیشن میں دائر درخواستیں ٹھوس وجوہات پیش کرنے میں ناکام ہوگئی، ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی سے متعلق مؤقف میں کوئی دم نہیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن میں انتخابات ملتوی کرنے کی متعدددرخواستیں دائر کی گئی تھیں، زیادہ تردرخواستوں میں سردی اور سیکیورٹی صورتحال کو جواز بنایا گیا تاہم الیکشن کمیشن حکام کے مطابق فروری میں انتخابات کروانے کے لئے تیار ہیں، سردی کا جواز بناکر انتخابات ملتوی کرنے کا مؤقف درست نہیں جبکہ ملک میں سیکیورٹی سے متعلق صورتحال بھی تسلی بخش ہے۔