میرپورخاص میں اسکیم کالونیاں بغیر پلاننگ بغیر ماحولیاتی تجزہی اور بغیر کسی اقدامات کے کاٹی گئی ہیں۔ جس سے پلاٹ لینے والے لوگ بہت بڑے سنگین مسائل پانی۔ سیوریج و بارش کے پانی کی نکاسی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا ؛ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری ہفتہ 9 دسمبر 2023 15:37

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2023ء) سیپا میرپورخاص کی ٹیم نے اسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل عبدالعزیز مھر٫ کیمسٹ شاہد الرحمن اور کیمسٹ انیل کمار نے مختلف رہائشی اسکیموں کا وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران اسکیموں کے مالکان سے محکمہ ماحولیات کا اجازت نامہ طلب کیا گیا جو کہ کسے کے پاس بھی موجود نہیں تھا ٹیم نے بتایا کہ دورے کے دوران پتا چلا کہ ساری کالونیاں بغیر پلاننگ بغیر ماحولیاتی تجزہی اور بغیر کسی اقدامات کے کاٹی گئی ہی۔

جس سے  پلاٹ لینے والے لوگ بہت بڑے سنگین مسائل جیسا کہ صاف پانی کی فراہمی سیوریج و بارش کے پانی کی نکاسی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔اس سلسلے میں ریجنل انچارج ماحولیات میرپورخاص علی محمد رند نے بتایا کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی قوانین کے مطابق ہر کالونی کے مالک کو سیپا کی اجازت لینا لازمی ہے جس میں مختلف شرائط لاگو کی جاتے ہیں جیسا کہ صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹر پلانٹ کا لگانا۔

(جاری ہے)

سیوریج کے لیے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا ۔ سولڈ ویسٹ ڈسپوزل پلان ۔ مانیٹرنگ پلان۔ انسانی حفظان صحت کا پلان شامل ہوتی ہیں ۔ مگر یہاں پر ہر چیز کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسکیموں کے مالکان سندہ  ماحولیاتی قانون 2014 کی شق 17 کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ان کو ماحولیاتی قوانین کی پاسداری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے  بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :