ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خان نے ضلع کے متعددایس ایچ اوز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کر دی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 9 دسمبر 2023 15:54

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2023ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خان نے ضلع کے متعددایس ایچ اوز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کر دی ۔ڈی پی او کے ریڈر ماجد حسین پراچہ کو ایس ایچ او بی ڈویژن بہاولنگر تعینات کر دیا ہے اوروہاں عامر عباس کو ایس ایچ او مروٹ جبکہ انسپکٹر مطلوب احمد ایس ایچ اوکو مروٹ سے  فقیروالی تعینات کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تعیناتی کے منتظر انسپکٹر اعجاز منگیرہ ایس ایچ او منڈی صادق گنج اور حسن شاہ کو لائن کلوز کر دیا ہے ۔ تمام تعینات ہونے والوں نے اپنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :