ضلع کے مختلف علاقوں ڈکیتی کی دو وارداتیں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 9 دسمبر 2023 16:03

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2023ء) ضلع کے مختلف علاقوں ڈکیتی کی دو وارداتیں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔پہلی واردات چشتیاں شہر میں بسم اللہ میڈیکل سٹور پر ہوئی جہاں دو ڈاکو اسلحے کے زور پر دوکاندار سے ایک لاکھ روپے کے دو قیمتی موبائل اور ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے  ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود پولیس ملزمان کو تلاش کرنے میں ناکام ہو گئی دوسری واردات  تھانہ صدر کی حدود میں ہوئی جہاں۔

(جاری ہے)

3ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری اسلم سے 30ہزار روہے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی واردات چک سوائی والا کے نزدیک پیش آیا ہے۔ موٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکوؤں نے شہری کو واردات کے زریعے نشانہ بنایا۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔