قبائلی رہنماء سردار بیبرگ خان مندازئی مینگل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے

ہفتہ 9 دسمبر 2023 22:50

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) ممتاز قبائلی رہنماء سردار بیبرگ خان مندازئی مینگل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے وہ قبائلی رہنماء مرحوم موسی خان مندازئی مینگل کے چھوٹے صاحبزادے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر یار محمد مینگل قبائلی رہنماء میر جان محمد مینگل کے چھوٹے بھائی تھے ان کے ہمراہ ایک شخص زخمی ہوگئے ہسپتال زریع کے مطابق مرحوم سردار بیبرگ خان مینگل کی گاڑی تیز رفتاری کی سبب الٹ گی اور دوسرا شخص زخمی ہوگئے زخمی کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی فاتحہ خوانی کلی خدا رحیم دالبندین میں جاری ہے دالبندین کے قبائلی ، سیاسی و سماجی شخصیات اور علماء کرام اور دیگر طبقہ فکر کے لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔