صوبائی دارالحکومت لاہور میں قتل اور اقدام قتل کی وارداتیں بھی بڑھنے لگیں

ہفتہ 9 دسمبر 2023 22:57

صوبائی دارالحکومت لاہور میں قتل اور اقدام قتل کی وارداتیں بھی بڑھنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2023ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں قتل اور اقدام قتل کی وارداتیں بھی بڑھنے لگیں،رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 419 افراد مختلف وجوہات کی بناء پر قتل ہوئے، یکم جنوری تا 30 نومبر اقدام قتل کے مجموعی طور پر 991 مقدمات درج ہوئے۔ قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 104 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔سٹی ڈویژن قتل کے 83 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

(جاری ہے)

صدر ڈویژن قتل کی 79 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 74، اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں قتل کے 55 مقدمات درج ہوئے۔ 11 ماہ کے دوران سول لائنز ڈویژن میں قتل کے 24 مقدمات درج ہوئے، اقدام قتل کی وارداتوں میں بھی کینٹ ڈویژن 244 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا جبکہ اقدام قتل کے 226 مقدمات کے ساتھ سٹی ڈویژن دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن اقدام قتل کے 177 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 163، اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں اقدام قتل کے 108 مقدمات درج ہوئے، سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ 11 ماہ کے دوران اقدام قتل کے 73 مقدمات درج کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :