kکم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

x 26 روز میں 08 ہزار 197 مقدمات درج،گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئی xبغیر لائسنس 20 روز میں 13 ہزار 344 ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج

ہفتہ 9 دسمبر 2023 19:50

ةلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2023ء) کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،سی ٹی او لا ہو رمستنصر فیروز کی ہد ایت کے مطا بق بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیںکم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں، 26 روز میں 08 ہزار 197 مقدمات درج،گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئی بغیر لائسنس 20 روز میں 13 ہزار 344 ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج کیئے گئے۔

(جاری ہے)

بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 02 ہزار 365 جبکہ بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 10 ہزار 979 مقدمات درج۔لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے۔ سی ٹی او لاہورمستنصر فیروز نے کہا کہ شہر میں 08 خدمت مراکز 24/7 سہولیات فراہم کررہے ہیںوالدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیںوالدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔

متعلقہ عنوان :