oگوادر کے کا نوجوان گلوکار بھائی اور کزن سمیت لاپتہ

ہفتہ 9 دسمبر 2023 20:20

8 گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2023ء) گوادر کے نوجوان گلوکار کو بھائی اور کزن سمیت لاپتہ کردیا گیا اس سلسلے میں نوجوان گلوکار دلجان دیدار کے فیملی نے بتایا کہ 8دسمبر کی شام پانچ بجے کے قریب گوادر کے نوجوان گلوکار دلجان دیدار ولد درمحمد اسکے بھائی شاہ حسین ولد درمحمد اور انکے ایک قریبی رشتہ دار یاسر ولد غلام محمد کو لاپتہ کیا گیا ہے فیملی کے مطابق تینوں افراد موٹر سائیکل پر تلاپی نگور سے اپنے گھر جورکان نگور میں جارہے تھے کہ ایسوپ بازار کے قریب سیکورٹی فورسز نے روک کر پوچھ گچھ کے بعد اپنی گاڑی میں ڈال کر لے گئے اور دو دن سے ان کا کوئی پتہ نہیں چل رہا۔

متعلقہ عنوان :