دیر بالا میں بارات کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 4افراد موقع پر جاں بحق ،ایک شدید زخمی

ہفتہ 9 دسمبر 2023 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2023ء) دیر بالا میں بارات کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 4افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارات میں شامل ٹو ڈی گاڑی تیمر گرہ سے دیر کی طرف جارہی تھی کہ داروڑہ نرھن خوڑ کے قریب دریائے پنچکوڑہ میں تیزرفتاری کے باعث جا گری جس کے نتیجے میں 4افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔حادثے کی فوری طورپر ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کرکے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :