چھوٹی عمر میںشادی کی خواہش حقیقت میں پوری ہو گئی ‘ اقراء عزیز

خوشگوار زندگی گزارنے کیلئے میاں بیوی میں اچھی انڈر اسٹینڈنگ ہونی چاہیے ‘ انٹر ویو

اتوار 10 دسمبر 2023 10:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2023ء) خوبرو اداکارہ اقرارء عزیز نے کہا ہے کہ میری خواہش تھی میری چھوٹی عمر میںشادی ہو لیکن میںنے سوچا بھی نہیں تھاکہ حقیقت میں ایسا ہو جائے گا ، میںنے یہ ضرور تہیہ کیا ہوا تھا کہ شوبز انڈسٹری میںکسی سے شادی نہیں کروں گی لیکن اس کے برعکس میری شادی شوبز سے وابستہ شخص سے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ یاسر حسین مجھ سے عمر میں بڑھے ہیں لیکن میرے نزدیک یہ کوئی بڑی بات نہیں بلکہ میاں بیوی میں اچھی انڈر اسٹینڈنگ ہونی چاہیے اور یہ خوشوار زندگی گزارنے کی بنیاد ہوتی ہے ، دونوں ایک دوسرے کو احترام دیں جس سے محبت کا رشتہ بھی مضبوط ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں شوبز انڈسٹری کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کو بھی ٹائم دیتی ہوں اور ہم میاں بیوی اس کو مینج کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :