پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف کسی قسم کی تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں، رانا ثناء اللہ
مولانا فضل الرحمان سے حکومت گرانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے، پی ٹی آئی جمہوریت کو مکالمے سے نہیں، بلکہ ڈیڈلاک سے چلانا چاہتی ہے، وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور کی گفتگو
فیصل علوی
جمعرات 3 جولائی 2025
11:01
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پرامن احتجاج کرتی ہے اور قانون ہاتھ میں نہیں لیتی، تو یہ ان کا جمہوری حق ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تو یہاں تک کہا کہ اگر آپ مجھ سے بات نہیں کرنا چاہتے تو سپیکر چیمبر میں آجائیں، میں وہیں آ جاؤں گا مگر پی ٹی آئی نے بات چیت کے دروازے بند کئے رکھے۔ یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثناء اللہ کاکہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کوئی تحریک چلائی تو سختی سے روکا جائیگا۔حکومت کو جو مناسب لگا و ہ کریگی۔ ان کو 2024 کے الیکشن پر اعتراض ہے۔ 2018 کے الیکشن میں ہمیں بھی اعتراض تھا اگر یہ صوبائی اسمبلیاں نہ توڑتے تو 9 مئی نہ ہوتا۔دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور کاکہناتھا کہ جوڈیشل کمیشن میں ٹھیک فیصلے ہو رہے تھے اسی فیصلے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور باقی چیف جسٹس بنے تھے۔ آج ہمیں یہ خط اچھے نہیں لگ رہے آج جن لوگوں کو خط اچھے لگ رہے ہیں انہیں جسٹس فائزعیسیٰ کے خط اچھے نہیں لگ رہے تھے۔انہوں نے کہا تھاکہ اگر حکومت کو دو یا تین سال مل جائیں تو ہم معاشی بحران سے نکل جائیں گے۔ کیا یہ چیف جسٹس اس لئے غلط ہیں کہ وہ ایک مخصوص لابی کی مرضی سے نہیں بنے۔ سنیارٹی کا فیصلہ ججوں نے کیاتھا۔ تین سینئر ترین ججز سے بہترین چیف جسٹس ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
ایران اورامریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششیں بدستورجاری ہیں.قطر
-
لانگ مارچ ایسا نہیں کہ کوئی بہت بڑا سیلاب آگیا ہے اوراسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا.راجہ ناصر عباس
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عدم موجودگی کے باعث خیبر پختونخوا میں سرکاری امور اور فیصلہ سازی متاثر ہونے لگی
-
ایسٹ ویسٹ پائپ لائن سے یومیہ 58 لاکھ بیرل تیل کی پمپنگ بحال کردی ہے.سعودی وزیر توانائی
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگائی گئی تو تحریک انصاف اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائے گی. جنید اکبرخان
-
مذاکرات کے دوران ہم نے ایک بار بھی لانگ مارچ ملتوی کرنے کا نہیں کہا.طارق فضل چوہدری
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا
-
عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کے لیے لندن سے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کو اڈیالہ جیل بلایا گیا
-
کرپشن اور بدعنوانی پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا
-
وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات
-
پنجاب میں آج سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی
-
عمران خان سے ملاقات کروانے سے انکار نہیں کیا. راناثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.