حارث رؤف نے بگ بیش لیگ کیلئے میلبرن اسٹارز کو جوائن کر لیا

حارث رؤف تاخیر سے آسٹریلیا پہنچنے کی وجہ سے پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں تھے

اتوار 10 دسمبر 2023 14:20

میلبرن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2023ء) پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے میلبرن اسٹارز کو جوائن کر لیا۔

(جاری ہے)

حارث رؤف تاخیر سے آسٹریلیا پہنچنے کی وجہ سے پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بی بی ایل کے لیے تاخیر سے این او سی جاری کیا تھا۔حارث رؤف نے میلبرن میں میلبرن اسٹارز کے فیملی ڈے میں شرکت کی۔فیملی ڈے میں میلبرن اسٹارز کے اسکواڈ کے دیگر کھلاڑی بھی شریک تھے۔