Live Updates

انسانیت سے متعلق ٹوئٹ؛ بھارتیوں نے اپنے ہی کرکٹر کو غدار قرار دیدیا

جمعہ 9 مئی 2025 16:34

انسانیت سے متعلق ٹوئٹ؛ بھارتیوں نے اپنے ہی کرکٹر کو غدار قرار دیدیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)پاک بھارت کشیدگی کے دوران سابق کرکٹر امباتی رائیڈو کی جانب سے انسانیت سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ پر بھارتیوں نے اپنے ہی کرکٹر کو غدار قرار دیدیا۔گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آنکھ کے بدلے آنکھ دنیا کو اندھا بنا دیتی ہے۔

بھارتی کرکٹر کے ٹوئٹ پر انہیں سوشل میڈیا سائٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کچھ صارفین نے انہیں غدار تک قرار دیا۔بھارت نے رات گئے پاکستان کے خوف میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ منسوخ کردیا تھا جس کے فوراً بعد کرکٹر کی جانب سے یہ ٹوئٹ کیا گیا۔واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا تھا جس کے باعث فوجی چوکیوں سمیت رافیل طیاروں تباہ ہوگئے، جس سے ہندوستانی حکمرانوں کو دنیا بھر میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ادھر پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی پی ایل کا مستقبل بھی تاریک ہوگیا ہے جبکہ کئی غیرملکی کرکٹر سیکیورٹی مسائل کے سبب لیگ ادھوری چھوڑ کر جانے کی تیاری کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد کی شہادتیں ہوئیں۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات