چیئرمین سینیٹ نے شوکت ترین کا سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا

اتوار 10 دسمبر 2023 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2023ء) شوکت ترین نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ اتوار کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کر لیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی عراق سے دبئی پہنچ گئے جہاں پر شوکت ترین نے ان سے ملاقات کی۔شوکت ترین نے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔