پنجاب میں 1173ٹریفک حادثات ، 8 افراد جاں بحق، 1248 زخمی

اتوار 10 دسمبر 2023 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2023ء) پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1173ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 1248زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 1173 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا، ان حادثات میں 521 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 727 معمولی زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر طبی امداد فراہم کی۔ اس دوران سب سے زیادہ 250 حادثات لاہور میں ہوئے، جن میں 241 افراد متاثر ہوئے ۔