جیل سے رہا معمولی جرائم میں سزایافتہ قیدیوں کے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد

اتوار 10 دسمبر 2023 17:30

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2023ء) ڈسٹرکٹ پروبیشن آفس گجرات کے زیر اہتمام جیل سے رہا معمولی جرائم میں سزایافتہ قیدیوں کے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، تربیتی سیشن میں ریسکیو 1122 کے افسران کے قیدیوں کو کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے عملی تربیتی فراہم کی، ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر شاہد قیوم خلیق، ڈسٹرکٹ لیڈی پروبیشن آفیسر نائلہ خانم، ریسکیو 1122 سے مظفر احمد، سماجی تنظیم سے جواد احمد اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر شاہد قیوم خلیق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پروبیشن پر معمولی جرائم میں ملوث افراد جن کو عدالتوں سے سزا سنائی جاچکی ہوتی ان کو رہا کر کے پروبیشن آفس کے حوالے کیا جاتا ہے، پروبیشن آفس ان قیدیوں کی فلاح و اور ان کو معاشرے کا ایک باعزت شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے، پروبیشن آفس ان قیدیوں کے لئے تربیتی سیشنز اور کونسلنگ کا اہتمام کرتا ہے اور ان قیدیوں کو معاشرے کا باعزت شہری بنانے کے لیے ضروری اقدامات کئے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ریسکیو تربیتی سیشن کا مقصد ان قیدیوں کو معاشرے میں کسی بھی ہنگامی حالات، ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی سے نمٹنے کے قابل بنانا تھا، تربیتی سیشن میں قیدیوں کو ریسکیو 1122 کی طرف سے عملی تربیت فراہم کی گئی۔

\378

متعلقہ عنوان :