}پاکستانی بیٹر شوال ذوالفقارکندھیکی انجری میں مبتلا،ٹیم سے باہر

ا* ایکسرے میں کندھے میں اے سی جونٹ سپرین کے ہونے کا انکشاف ہوا ہے

اتوار 10 دسمبر 2023 18:10

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2023ء) قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹرشوال ذوالفقارکندھیکی انجری میں مبتلاہونیکی وجہ سیٹیم سیباہرہوگئی ہیں۔تفصیلات کیمطابق پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈپرموجودہیجہاں پرنیوزی لینڈکیخلاف دوسریٹی ٹوئنٹی میچ کیدوران فیلڈنگ کرتیہوئیشوال ذوالفقارکندھیکی انجری کاشکارہوگئی تھیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بتایا کہ انجری کے بعد شوال ذوالفقار کوہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے دائیں کندھے کا ایکسرے کروایا گیا، ایکسرے میں کندھے میں اے سی جونٹ سپرین کے ہونے کا انکشاف کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ شوال کی واپسی کا فیصلہ مناسب وقت پر ہوگا، اس دوران ٹیم فزیو ان کی انجری کو دیکھیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان ویمن اور نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلی گئی تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز پہلی مرتبہ پاکستان نے جیت کر تاریخ رقم کی۔