ملک بھر میں کھاد کا بحران شدت اختیار کر گیا، کسانوں کو مشکلات کا سامنا

جنوبی پنجاب میں یوریا کھاد کی بوری 5 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے

اتوار 10 دسمبر 2023 19:10

ملک بھر میں کھاد کا بحران شدت اختیار کر گیا، کسانوں کو مشکلات کا سامنا
6 لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2023ء) ملک کے مختلف شہروں میں کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا جس کے باعث کسانوں کو کھاد حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔مختلف علاقوں میںکھاد کی قیمت میں 15 روز میں ایک ہزار 500 کا اضافہ ہوگیا، بلیک میں کھاد بلیک میں 5 ہزارروپے تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بھی 3800روپے میں ملنے والی یوریا کھاد کی بوری 5 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسانوں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد کی فراہمی کے لیے اقدامات سخت کئے ہیں، مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر متعدد ڈیلرز کو2 لاکھ 85ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :