ٰکمشنر لاہور کی زیر صدارت کینال روڈ انڈر پاسز تزئین و آرائش پیشرفت کا جائزہ کے لیے اہم اجلاس

ٹ* انڈرپاسز کی بیوٹیفکیشن کا کام جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری

اتوار 10 دسمبر 2023 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2023ء) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت کینال روڈ انڈر پاسز تزئین و آرائش پیشرفت کا جائزہ کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں انڈرپاسز کی بیوٹیفکیشن کا کام جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے جیل روڈ انڈرپاس کی تزئین و آرآئش کو اگلے 48 گھنٹوں میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے کہا کہ تمام انڈرپاسز پر اگلے دو ہفتوں کے دوران کام مکمل کرلیا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انڈرپاسز پر سول ورک رات 10بجے تا صبح6بجے تک کیا جائے۔ ٹریفک روانی متاثر نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کنال روڈ کے دونوں اطراف پر موجود 9 انڈرپاسز کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہے۔

(جاری ہے)

ٹھوکر نیاز بیگ تا انڈرپاس دھرم پورہ تک دونوں اطراف کام کیا جارہا ہے۔

کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ انڈرپاسز پر سول ورک تکمیل کے قریب ہے۔ لائٹنگ کا کام بھی بروقت مکمل کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انڈپاسز کی تزئین و آرآئش ایک تھیم کے مطابق معمولی سی انوویشن کے ساتھ کی جارہی ہے۔ انڈرپاسز جن شخصیات کے نام سے منسوب ہیں انکے نمایاں کارناموں بارے تفصیلات آویزاں کی جائیںگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انڈرپاسز کے کام کی تکمیل کے لیے ڈیڈلائنز دی ہیں۔ ٹریفک روانی کو متاثر کیے بغیر جلد کام مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :