ظ*مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کی ملاقات دو طرفہ خواہش پر ہوئی، فیاض الحسن چوہان

اتوار 10 دسمبر 2023 22:55

k اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2023ء) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف موجودہ حالات میں اچھے انداز میں اپنے پتے کھیل رہے ہیں۔ کوئی سیاسی جماعت اکثریت لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے ، وفاق اور پنجاب میں ن لیگ اور آئی پی پی کی حکومت ہو گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماء فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کی ملاقات دو طرفہ خواہش پر ہوئی، نواز شریف موجودہ حالات میں اچھے انداز میں اپنے پتے کھیل رہے ہیں۔

نوازشریف تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی پلاننگ کر رہے ہیں، آئی پی پی ایک الیکٹیبلز پر مشتمل ہے، سب لوگوں کو ساتھ لیکر ایک ایسی حکومت بنائی جائے کہ معیشت کو اپنے پاوں پر کھڑا کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو اس وقت معیشت کی بقا کے چیلنج کا سامنا ہے، تحریک فساد کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر تباہ ہو چکا ہے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ 20سے 25قومی اسمبلی اور45کے قریب صوبائی اسمبلی پر ایڈجسٹمنٹ کی خواہش ہے، دونوں پارٹیوں کی طرف سے تین تین افراد پر مشتمل کمیٹی بن چکی ہے۔

الیکشن میں ہم اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے، آئی پی پی کو کبھی بھی کسی سیاسی جماعت کا متبادل نہیں کہا، اگلے 4،5دن میں ساری چیزیں فائنل ہو جائیں گی۔ایک سوال کے جواب میں رہنما آئی پی پی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے علیم خان ہمارے امیدوار ہوں گے۔۔