کونسلر جاوید سواتی سمیت جھنگی لمبا میرا کے بڑے گروپ کا سجاد اکبر خان کی بھرپور حمایت کا اعلان

پیر 11 دسمبر 2023 16:48

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2023ء) کونسلر جاوید سواتی سمیت جھنگی لمبا میرا کے بڑے گروپ نے ایبٹ آباد کے حلقہ پی کے45 سے امیدوار سجاد اکبر خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جاوید سواتی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن میں تمام امیدوار حوصلہ کے ساتھ ضرور حصہ لیں تاکہ کسی امیدوار کی دل آزاری نہ ہو، وی سی جھنگی کے تمام قبائل انتہائی قابل عزت و قابل احترام ہیں، انشاءاﷲ 8 فروری کو سجاد اکبر خان کی فتح کا دن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سجاد اکبر خان کی جیت ہر بزرگ ،نوجوان ، بچہ اور حلقہ پی کے 45 کی جیت ہو گی، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے، ان کے انتخاب کے بعد حلقہ کے کسی شخص کو کبھی مایوسی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اہلیان حلقہ اس مرتبہ سجاد اکبر خان کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوا کر اسمبلی پہنچائیں گے۔