Live Updates

قوم نوازشریف کوچوتھی بار وزیراعظم بنانے کیلئے بیتاب ہے،رانا تنویر حسین

واضح کردوں (ن)لیگ الیکشن کلین سویپ کریگی ،آخری مقدمہ میں بھی کچھ نہیں ،نواز شریف سرخرو ہونگے ،دیوار پر لکھی شکست دیکھ کر پیپلز پارٹی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، سابق وفاقی وزیر

پیر 11 دسمبر 2023 17:48

قوم نوازشریف کوچوتھی بار وزیراعظم بنانے کیلئے بیتاب ہے،رانا تنویر ..
کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2023ء) مسلم لیگ ن کے نائب صدر سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ قوم میاں نوازشریف کوچوتھی مرتبہ وزیر اعظم پاکستان بنانے کیلئے بیتاب ہے ،واضح کردوں مسلم لیگ ن الیکشن کلین سویپ کرے گی آخری مقدمہ میں بھی کچھ نہیں میاں نواز شریف آج انشاء اللہ سرخرو ہونگے دیوار پر لکھی شکست دیکھ کر پیپلز پارٹی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،بلاول بھٹو کی باتوں کا نواز شریف جواب کیا دیں وہ اپنے سیاسی قد سے بڑی باتیں کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ یوتھ کے ضلعی جنرل سیکرٹری رانا کاشف الرحمٰن کے ہمراہ مسلم لیگ یوتھ تحصیل مریدکے کے نومنتخب صدر ڈاکٹر سمیع الرحمٰن جنرل سیکرٹری احسان علی اور ضلعی نائب صدر چوہدری علی رضا ریحان کو تقرر نامے تقسیم کرتے انکا کہنا تھا پاکستان کی نوجوان نسل کو عمران خان نے گمراہ کیا نفرت کا ایسا بیج بویا کہ سانحہ نو مئی ہوگیا میاں نواز شریف نے ہمیشہ نوجوانوں کو پاکستان کا مستقبل قرار دیکر اصلاح کی اور قیادت کی انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ یوتھ ہراول دستہ ثابت ہوگا انہوں نے کہا انہوں نے کہا بہت سی سیاسی جماعتیں میاں نواز شریف سے الیکشن کے سلسلہ میں رابطہ کررہی ہیں استحکام پارٹی سمیت کئی جماعتیں مسلم لیگ ن کی مقبولیت دیکھ کر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات کررہی ہیں مگر میاں نواز شریف اس کسی سیٹ پر بات نہیں کریں گے جہاں ہمارا پرانا کارکن ہو اور اس نے مصیبت کے وقت ساتھ بھی نہ چھوڑا ہو انہوں نے کہا میاں نواز شریف پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں وہ بلاول بھٹو کی باتوں کا کیا جواب دیں بلاول بھٹو اپنے سیاسی قد سے بڑی باتیں کررہے ہیں شکست کا خوف انہیں پریشان کئے ہوئے ہے اسی لئے پیپلز پارٹی کی قیادت بوکھلاہٹ میں بیان دے رہے ہیں انہوں نے کہا میاں نواز شریف نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے کرداروں پر بات کی ہے کیونکہ کرداروں نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچایا کردار ہی ہیں جنہوں نے 2014کے دھرنے کروائے اگر اس وقت احتساب ہوجاتا تو دوبارہ پاکستان کو سیاسی معاشی نقصان سے دوچار نہ ہونا پڑھتا قوم نے ان کرداروں کا احتساب کیا جو معاشرے کا سامنا نہیں کرسکتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات