مودی کاحق خودارادیت چھیننے کا ایک اور بھونڈا منصوبہ بے نقاب

مظلوم کشمیریوں کے لئے اپنی ہی سرزمین تنگ کر دی گئی،سوشل میڈیا پر ظلم کے خلاف آواز اٹھانا بھی جرم بن گیا

پیر 11 دسمبر 2023 20:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2023ء) مودی سرکار کا کشمیریوں سے حق خودارادیت چھیننے کا ایک اور بھونڈا منصوبہ بے نقاب، مظلوم کشمیریوں کے لئے اپنی ہی سرزمین تنگ کر دی گئی، کشمیری عوام کیلئے سوشل میڈیا پر ظلم کے خلاف آواز اٹھانا بھی جرم بن گیا، مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں اپنے ظلم اور جبر کو دنیا سے چھپانے کے لئے روایتی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔

(جاری ہے)

کشمیریوں کی تحریک آزادی سے خوفزدہ مودی سرکار نے کشمیر کے مختلف اضلاع میں سیکشن 144 کا نفاذ کر دیا، سیکشن 144 کا نفاذ سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی پولیس نے واضح کہا کہ بھارت مخالف مواد شئیر کرنے والے کو دہشتگرد مانا جائے گا، بھارتی پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بارہ مولہ نے سیکشن 144 کا قانون پاس کیا ہے، کسی بھی شخص پر بھارتی حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانا یا ٹویٹ شئیر کرنا قانوناً جرم ہے، ریاست مخالف مواد شئیر کرنے والے شخص کو دہشتگرد سمجھا جائے گا اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، بھارتی پولیس نے ویڈیو پیغام میں مودی سرکار کے خلاف کوئی بھی ٹویٹ یا ویڈیو شئیر کرنے والے افراد سے نمٹنے کی تیاریوں کا عندیہ دے دیا۔