
حکومت درآمدی کاغذ پر عائد ڈیوٹی کی شرح کم سے کم کر دے تو کتابوں کی قیمتیں50ٰٰٖٖفیصد تک کم ہو جائیں گی ،عزیر خالد
پیر 11 دسمبر 2023 22:48
(جاری ہے)
اس عالمی کتب میلے کی افتتاحی تقریب جمعرات 14دسمبر 2023کو ہوگی۔پاکستان پبلشرز اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیر خالد اورکنوینر کے۔
آئی۔ بی۔ ایف وقار متین نے پیر کے روز مقامی ہوٹل میں ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافیوں کو اس عالمی میلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان پبلشرز اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد، کنوینر وقار متین خان،ڈپٹی کنوینر نا صر حسین، ندیم مظہر، ایم۔ اقبال غازیانی، اقبال صالح محمد، ندیم اختر، کامران نورانی، اور سلیم عبدالحسین،سعد بن عزیز، اصغر زیدی اور اویس مرزا جمیل بھی موجود تھے۔پاکستان پبلشرز اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیر خالدنے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کاغذکتابوں کے لئے معیاری نہیں جبکہ درآمدی کاغذکی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اگر حکومت درآمدی کاغذ پر عائد ڈیوٹی کی شرح کم سے کم کر دے تو کتابوں کی قیمتیں50ٰٰٖٖفیصد تک کم ہو جائیں گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 80فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے جہاں انٹر نیٹ یا جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ کسی صورت ممکن نہیں اس لئے شائع کتابوں کی اہمیت کم نہیں ہو سکتی ۔قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عزیز خالد نے کہا کہ اس طرح کے کتب میلے اب صرف عا م میلوں کی حیثیت نہیں رکھتے نہ ہی یہ صرف اور صرف پبلشرز کو ایک سادہ سا پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں بلکہ موجودہ دور میں (کے ۔آئی۔بی۔ایف) جیسے کتب میلے پاکستان کے مثبت پہلوؤںکو اُجاگر کرتے ہیں ۔عزیز خالد کا کہنا تھا کہ (کے۔آئی۔بی۔ایف )کا حالیہ ایڈیشن پچھلے تمام ایونٹس کے مقابلے میں منفرد ہو گا جس میں اس عالمی کتب میلے کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت اور دیگر امور کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ چیئرمین پاکستان پبلشرز اینڈ بُک سیلرز ایسو سی ایشن نے اس بات پر زور دیا کرا چی کتب میلے کے انعقاد سے ہم اپنے معاشرے کو اقدار، انسانیت، برادشت اور تہذیب کا درس دیتے ہیں۔ ('کے۔آئی۔بی۔ایف)۔ کا مقصد پاکستانی نوجوان اور طلبہ کو یہ باور کرانا ہے کہ وہ اس آنے والے وقت میں مختلف فنون اور شعبوں میں علم وہنر حاصل کر کے اپنے ملک و قوم کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کریں گے۔ کے آئی بی ایف کے کنوینئر وقار متین نے کہا کہ 2005 سے لگاتار منعقد ہونے والے کرا چی بین الاقوامی کتب میلے کو پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی میلے کا بھی اعزاز حاصل ہے ۔یہ میلہ تمام پبلشرز، ڈسٹربیوٹرز، ملکی و غیرملکی پبلشرز، لائبریرینز اور صارفین کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے۔وقار متین کا کہنا تھا کہ ہر سال ہونے والا یہ عالمی میلہ پاکستان بھر کے لاکھوں طلبہ، والدین، ادبی و تدریسی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی خاص توجہ کا مرکز رہا ہے۔ وقار متین نے اس عالمی میلے میں حصہ لینے والے پبلشرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے یہ کتب میلہ اپنی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھ سکا ہے اور ہر سال ریکارڈتوڑ تعداد میں لوگ اس میں شرکت کرتے ہیںمزید قومی خبریں
-
بھارت کے 300ملین ڈالر کے جہاز کو 30ملین ڈالر کے طیارے نے ملبہ بنا دیا، خواجہ آصف
-
بھارتی اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم” ایس 400“ کی تباہی پاک بھارت لڑائی کا سب سے بڑا واقعہ قرار
-
شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان زندہ باد ریلی،بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں
-
کراچی میں غیرقانونی مویشی منڈیا قائم کرنے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد
-
پشاور، سرکاری ملازمین کا کم ازکم اجرت 50 ہزار روپے کرنے کا مطالبہ
-
زلمی فاؤنڈیشن کا فضائی محافظین کو خراجِ تحسین ، 5 کروڑ روپے کا اعلان
-
دورانِ ڈیوٹی ٹک ٹاک پر ویڈیوز‘ ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار معطل
-
کراچی،جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
بالائی /وسطی پنجاب، گلگت بلتستان،کشمیر اور خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
-
پائلٹس کے جہاز اڑانے سے انکار پر بھارت ڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوا‘ احسن اقبال
-
سیہون، 20سالہ معذور لڑکی سے 2 افراد کی جنسی زیادتی
-
پاکستان کے جواب نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.