
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی صنعتوں کے لئے گیس کی قیمتوں کے حوالے سے صنعتکاروں کی مشاورت سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت
پیر 11 دسمبر 2023 23:08

(جاری ہے)
انہوں نے ہدایت کی کہ صنعتوں کے لئے بجلی کے مسابقتی نرخ متعارف کروائے جائیں جس سے عام آدمی اور صنعتوں کو فائدہ پہنچے ۔
وزیر اعظم نے نگران وفاقی وزیر خزانہ اور نگران وفاقی وزیر توانائی کو صنعتوں کے لئے گیس کی قیمتوں کے حوالے سے صنعتکاروں کی مشاورت سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے کاروباری برادری کا تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے، ٹیکس نیٹ کے بڑھانے میں کاروباری برادری حکومت کا ساتھ دے ، عوام کی فلاح و بہبود اور معیشت کی بحالی کے لئے حکومت ادارہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ تاجر برادری کے وفد نے سمگلنگ کی روک تھام، بجلی چوری کے تدارک کی مہم اور معیشت کی بحالی کے لئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ، نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران بھی موجود تھے۔وفد میں چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا، چیف کوآرڈینیٹر انڈسٹریل فورم محمد جاوید بلوانی، پیٹرن ان چیف لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مقصود اسماعیل، سابق چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن سلیم پاریکھ، پیٹرن ان چیف بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میاں محمد احمد، صدر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری فیصل معیز اور دیگر شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
آپریشن بنیان مرصوص، بھارت نے پاکستان کی جوابی کارروائی میں اعلیٰ بھارتی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی
-
یورپ میں بھیڑیوں کا شکار آسان بنا دیا گیا، لیکن وجہ کیا؟
-
وزیراعظم شہبازشریف آج شام قوم سے اہم خطاب کریں گے
-
آپریشن بنیان مرصوص؛ متعدد بھارتی پوسٹیں مکمل تباہ، آرٹلری گن پوزیشن بھی اڑادی گئی
-
بھارتی ایئرڈیفنس سسٹم S400 تباہ کرنے والے جے ایف 17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو جاری
-
پاکستان اور بھارتی افواج کے درمیان ہاٹ لائن پر پہلا رابطہ، ڈی جی ایم اوز کی جلد ملاقات کا امکان
-
آپریشن بنیان مرصوص پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے دشمن پر حملے سے پہلے اپنے ہاتھوں سے وصیت پر دستخط کئے
-
بھارت ،پاکستان امن و استحکام کو ترجیح دیں، کشیدگی کے اقدامات سے گریز کریں ‘ چینی وزارت خارجہ
-
پاک بھارت کشیدگی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
بھارت نے دادا گیری بنائی ہوئی تھی اب پاکستان نے اس کی بولتی بند کردی،شیخ رشید
-
جی 7 ممالک کا بھارت اور پاکستان پر کشیدگی کم کرنے پر زور
-
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.