Live Updates

*تفصیلی خبر*

ض* ملک کو درپیش سنگین مسائل کا حل مسلم لیگ ن کے پاس ہے ، چوہدری جعفر اقبال ! جنہوں نے ہمیں مشکل وقت میں ووٹ دیا تھا ان کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے ، مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات کے لئے مکمل تیار ہے،لیگی رہنما K پاکستان مسلم لیگ ن سادہ اکثریت سے زیادہ نشستیں حاصل کرلے گی، حلقہ این اے 65 میں مدمقابل پیپلزپارٹی کے پاس قمر زمان کائرہ کے سوا کوئی امیدوار ہی نہیں، میڈیا سے گفتگو

اتوار 17 دسمبر 2023 17:10

ّگجرات ڈھینگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور قومی اسمبلی کے امیدوار این اے 65 چوری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش سنگین مسائل کا حل مسلم لیگ ن کے پاس ہے اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے صحافیوں کو اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے اور ملکی ترقی کے لئے ہر قسم کی صعوبتیں برداشت کی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں سیاسی جماعتوں کی اہمیت بہت زیادہ ہے تاہم امیدوار کی حیثیت بھی اہمیتِ رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

ق لیگ کے ساتھ انتخابی سیاست گذشتہ انتخابات کے دوران ہوگیا تھا اور جنہوں نے ہمیں مشکل وقت میں ووٹ دیا تھا ان کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی اسی طرح صوبائی سطح پر بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ حلقے میں مذہبی ووٹوں کا فیکٹر اہمیت کا حامل ہے اؤر مجھے ان سب کا اعتماد حاصل ہے اٴْنہوں نے کہا کہ ہماری انتخابی مہم پورا سال جاری رہتی ہے اور پورا خاندان عوام کی خدمت کے لے موجود رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی کے تین ادوار عوام نے دیکھے ہیں اور اگر سب کا جائزہ لیں تو میاں نواز شریف کا دور بہت اہمیت کا حامل آور ترقی کا دور تھا انہوں نے کہا میاں از شریف کے دور میں کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کی گئی اسی طرح میاں شہباز شریف کے 10سالہ دور میں گجرات میں ترقی کا نیا دور شروع ہوا اور عوام کے مسائل حل ہونے انہوں نے کہا کہ 2018 میں جب پی ٹی آئی مقبول تھی اس وقت بھی ان کے پاس گجرات میں قومی اور صوبائی حلقوں کے لیے امیدوار نہیں تھے انہوں نے کہا کہ ابھی تک پی ٹی آئی کی جانب سے کسی قسم کی انتخابی مہم شروع نہیں ہوئی ہے ہم نے سوشل میڈیا کے حوالے سے بھی ان کا مقابلہ کیا ہے انہوں نے کہا یہ قید وبند کی صعوبتیں ہم نے بھی دیکھی ہیں مگر ہم اپنی جگہوں پر مستحکم رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی میاں نواز شریف کی تصویر تک لگانے کی اجازت نہ تھی مگر ہم نے اس وقت بھی اپنے قائد کی تصویر لگائی تھی اور آج بھی لگا رہے ہیں انہوں نے کہا جب عمران خان ڈی چوک میں بیٹھنے تھے اس وقت بھی ان کے حق میں بات کی تھی اور انہیں دھرنے کی سیاست سے روکنے کے لے امادہ کرنے کی کوشش کی تھی اور یہ سمجھایا تھا کہ دھرنے ملکی ترقی میں رکاوٹ بن سکے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات کے لئے مکمل تیار ہے ااور پاکستان مسلم لیگ ن سادہ اکثریت سے زیادہ نشستیں حاصل کرلے گی انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 65 میں پہلے بھی ووٹ بینک مسلم لیگ ن کا تھا اور آج بھی ہے یے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پر 2002 اور 2018 میں کڑا وقت آیا ہم نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 65 میں مدمقابل پیپلزپارٹی کے پاس قمر زمان کائرہ کے سوا کوئی امیدوار ہی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے پاس اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جائیں گے انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت جس صورتحال سے دوچار ہیں وہ انکا اپنا کیا دھرا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا ووٹر کل بھی ہمارا ساتھ آج بھی ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ حلقے میں سیاسی جماعتوں کی کاکردگی بھی سب کے سامنے یے قمر زمان کائرہ ہوں یا فیض الحسن شاہ میرے مقابلے میں انکی کارکردگی کیا ہے ہم نظریاتی سیاست کے قائل ہیں اور اس پر کاربند ہیں انہوں نے کہا کہ ہی ٹی آئی دور حکومت میں ملک جس رفتار سے گڑھے میں گر رہا تھا اس وقت پی ڈی ایم حکومت نے اپنی سیاست کو داو پر لگا کر ملک کو بچایا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات سے چوہدری برادران کی سیاست صرف دو حلقوں تک محدود رہی ہے انہوں نے کبھی نظریاتی سیاست نہیں کی ہے اور ان کی سیاست ہمیشہ مفادات سے وابستہ رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آن کی جماعت ترقی نہ کرسکی انہوں نے کہا کہ حالیہ حلقہ بندیوں سے کم از کم اپنے حلقہ سے متعلق مطمئن ہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات