عام انتخابات، اے این پی خیبر پختونخوا نے صوبائی و قومی اسمبلی کے مزید امیدواران کا اعلان کردیا

پیر 18 دسمبر 2023 21:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2023ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے عام انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مزیدامیدواران کا اعلان کردیاہے۔ خدیجہ بی بی این اے 1 (چترال)، ڈاکٹر شیرباز این اے 3 (سوات) ، مولانا خانزیب این اے 8 (باجوڑ ) ،سرزمین خان این اے 12( کوہستان) اور نثار مومند این اے 26 (مومند) سے امیدوار نامزد کردیئے گئیہیں۔

ممتاز علی خان پی کے 9 (سوات) ، راجہ امیر زمان پی کے 12 (دیر بالا) ،سرزمین خان پی کے 32 (لوئر کوہستان)، محمد ارشد خان پی کے 34 (بٹگرام) اور محمد صدیق پی کے 35 (بٹگرام) سے امیدوار نامزد کردیئے گئی ہیں۔ شاہین ضمیر پی کے 40 (مانسہرہ)، شہناز راجہ پی کے 42 (ایبٹ آباد) اور ارم فاطمہ پی کے 47 (ہری پور) سے امیدوار ہوں گی۔ارزمین خان پی کے 68 (مومند) ، عزیز غفار پی کے 72 (پشاور) ، شگفتہ ملک پی کے 73 (پشاور) اور اظہار خلیل پی کے 78 (پشاور) سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

جواد خٹک پی کے 87 (نوشہرہ) ، مسعود خلیل پی کے 91 (کوہاٹ) ،عصمت اللہ خٹک پی کے 92 (کوہاٹ) جبکہ نوروز خان اورکزئی پی کے 95 (کرم) سے امیدوار نامزد کردیئے گئیہیں۔اسی طرح نورانی خان پی کے 99 (بنوں) ، ملک علی سرور پی کے 107 (لکی مروت) اور تیمور علی خان پی کے 113 (ڈی آئی خان) سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نامزد کردیئے گئیہیں۔چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے اراکین سے مشاورت کے بعد امیدواران کی منظوری دے دی ہے۔