چنیوٹ،دو قومی اور چار صوبائی حلقوں کے لئے 164 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے

بدھ 20 دسمبر 2023 22:35

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2023ء) چنیوٹ میں جنرل الیکشن کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری دو قومی اور چار صوبائی حلقوں کے لئے 164 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔

(جاری ہے)

این اے 93 سے سابق ایم این اے غلام محمد لالی، غلام بی بی بھروانہ اور غلام عباس نسوانہ سمیت 44 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کئے این اے 94 سے پیپلز پارٹی رہنما سید عنایت علی شاہ، لیگی رہنما قیصر محمود،قیصراحمد شیخ، پی ٹی آئی کے شوکت تھہیم سمیت 31 امیدواروں نے کاغذات حاصل کئے جبکہ پی پی 94 سے سابق ایم پی اے امتیاز لالی، تحریک انصاف کے تیمور لالی سمیت 25 امیدواروں نے فارم وصول کیے پی پی 95 سے لیگی امیدوار مولانا الیاس چنیوٹی، تحریک انصاف کے شوکت تھہیم سمیت 23 امیدواروں نے کاغذات حاصل کیے۔

\378