2 قومی اور 5 صوبائی حلقوں کیلئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران نے حلف اٹھا لیا

بدھ 20 دسمبر 2023 20:50

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2023ء) بھکر میں 2 قومی اور 5 صوبائی حلقوں کیلئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران نے حلف اٹھا لیا ۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے 7 RO اور 14 ARO سے حلف لیا ۔این اے 91 کے ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عباس رضا ناصر نے حلف اٹھایا ۔این اے 92 کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آفیسر سید ظفر حسن نقوی نے بطور ریٹرننگ آفیسر حلف اٹھایا ۔

(جاری ہے)

پی پی 93کیلئے اسسٹنٹ کمشنر بھکر غلام مرتضیٰ نے بطور ریٹرننگ آفیسر حلف اٹھایا ۔پی پی 91 کیلئے اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ خرم حمید نے بطور ریٹرننگ آفیسر حلف اٹھایا ۔پی پی 90کیلئے اسسٹنٹ کمشنر دریا خان ذیشان شریف قیصرانی نے بطور ریٹرننگ آفیسر حلف اٹھایا ۔پی پی 89 کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ ذوالفقار علی خان نے بطور ریٹرننگ آفیسر حلف اٹھایا ۔پی پی 92 کیلئے چیف آفیسر ضلع کونسل سہیل انور خان نے بطور ریٹرننگ آفیسر حلف اٹھایا۔\378

متعلقہ عنوان :