ثاقب نثار کے گھر پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

سی ٹی ڈی پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں ،شواہد فرانزک کے لیے بھجوا دیے گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 دسمبر 2023 11:40

ثاقب نثار کے گھر پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 دسمبر 2023ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے لاہور میں واقع گارڈن ٹاؤن میں گھر پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ثاقب نثار کے گھر پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی پنجاب نے درج کیا ہے۔سی ٹی ڈی پنجاب نے حملے کا مقدمہ واقعے میں زخمی کانسٹیبل سجاد حسین کی مدیت میں درج کیا ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر بدھ کے روز ہونے والے حملے میں تین افراد زخمی ہوئے جبکہ حملے سے دو گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔گرنیڈ گیراج اور گھر کے صحن کے درمیان کھڑی گاڑی پر پھینکا گیا ۔حملے کے بعد علاقے کی مکمل ناکہ بندی کی گئی تھی جبکہ حملہ کرنے والوں کا تعلق کسی کالعدم تنظیم سے لگتا ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ٹی پنجاب نے واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شواہد فرانزک کے لیے بھجوا دیے گئے۔

خیال رہے کہ میاں ثاقب نثار کے آبائی گھر پر 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں کی جانب سے دستی بم پھینکنے گئے،جس کے نتیجے میں گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، گیراج میں گڑھا پڑ گیا، گیراج میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد پولیس فوری طور پر سابق چیف جسٹس کے گھر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں سابق چیف جسٹس کے گھر کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکار اور گارڈز زخمی ہوگئے۔

میاں ثاقب نثار اپنے اہلخلانہ کے ہمراہ گھر میں ہی موجود تھے، یہ لاہور میں ان کا آبائی گھر ہے۔ مزید بتایا گیا کہ سابق چیف جسٹس کے بیٹے کو کچھ عرصے سے دھمکیاں بھی مل رہی تھیں، جبکہ ان کے گھر پر تعینات سیکورٹی جس میں رینجرز بھی شامل تھی، اسے بھی ہٹایا جا چکا۔ واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے، تفتیش کے بعد ہی معلوم ہو گا کہ کس نے اور کس مقصد کے تحت حملہ کیا۔ انہوں نے تایا کہ دھماکے کے نتیجے میں گھر کے کسی فرد کو نقصان نہیں پہنچا، اہل خانہ محفوظ رہے۔