سراج الحق کے این اے 7 لوئر دیر سے کاغذات نامزدگی جمع

جمعہ 22 دسمبر 2023 20:20

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2023ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 7 لوئر دیر سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن آئین کا تقاضا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شیڈول آنے کے بعد شکوک و شبہات بھی ختم ہوگئے، کچھ لوگ ایسے ہیں جو الیکشن نہیں چاہتے تھے۔ سراج الحق نے کہا کہ ان لوگوں کو الیکشن میں شکست نظر آتی تھی۔ جن کے مقدمات عدالتوں میں ہے ان کے ساتھ انصاف اور عدل کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہیے۔